اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر پیٹرن لاک توڑنے کا آسان طریقہ


اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد موبائل میں موجود قیمتی دیٹا کو بچانے کے لیے اکثر پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک نہایت مفید فیچر بھی ہے۔ تاہم پیٹرن لاک کا بھول جانا بہت سے لوگوں کے لیے  پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔ اوراس صورت میں موبائل فون کو ان لاک کرنے کے لیئے گوگل اکاؤنٹ کی  ضرورت پڑتی ہے لیکن  اگر کسی کو  گوگل اکاؤنٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ  یاد نہ ہوتو پیٹرن لاک  کھولنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ پریشان مت ہوں کیونکہ اس خبر میں ہم آپکو  گوگل اکاؤنٹ کے بغیر  پیٹرن لاک  ختم کرنے کا طریقہ بتائیں گے لیکن  یہ یاد رکھیں کہ اس طریقہ کار کو  استعمال کرتے ہوئے آپ کے فون کی میموری  میں موجود تمام ڈیٹا بھی ڈلیٹ ہوجائے  گا۔  تاہم اگر آپ میموری کارڈ استعمال کرتے ہیں تو  اس میں موجود ڈیٹا بالکل محفوظ رہے گا۔  گوگل اکاؤنٹ کے بغیر پیٹرن لاک کیسے کھولنا ہے ؟ یہ جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیجئے۔
1.    سب سے پہلے اسمارٹ فون سے میموری کارڈ نکالیں  اور پھر موبائل کو سوئچ آف کردیں۔
2.    اسمارٹ فون کے آف ہونے کے بعد والیم اپ اور  پاور بٹن کو  ایک ہی وقت میں دبائیں اور  سکرین پر کچھ  بھی ظاہر ہونے تک انہیں دبائے رکھیں۔
(نوٹ: سام گیلکسی سیریز کے ہائی اینڈ اسمارٹ فونز میں ریکوری موڈ میں جانے کے لیے "پاور + والیم اپ + والیم ڈاؤن  "پریس کریں۔ دیگر کمپنیوں کے موبائلز پر ریکوری موڈ میں جانے کا طریقہ مختلف ہے۔آپ اپنے ماڈل کی مناسبت سے گوگل پر سرچ کرسکتے ہیں۔)




3.    اب اپنے موبائل کے والیم بٹن کا استعمال کرتے ہوئے تیسرے آپشن پر آئیں اور  پاور بٹن کے ذریعے کلک کریں۔اس کے بعد آپ کے سامنے ایک اور اسکرین آئے گی ۔ جس پر ایک دفعہ Yesاور  کئی دفعہ No لکھا ہوا ہوگا۔  آپ Yes کے آپشن پر کلک کریں گے تو  آپ کا موبائل ڈیٹا ریسیٹ کرنے کے بعد  ری اسٹارٹ ہوجائے گا اور  آن ہونے پر بالکل نئی حالت میں ہوگا۔اب آپ اپنا ملک،وقت اور تاریخ اور دیگر آپشنز  کو سیٹ کرکے نئے سرے سے اپنا موبائل استعمال کرسکتے ہیں۔